Live Updates

تفصیلی خبر )

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

اتوار 12 اگست 2018 20:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) خادم حرمین شریفین سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے عمران خان کی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔سعودی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان نے گزشتہ ماہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پرمبارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے عمران خان اور پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جیت پر خوشی محسوس ہورہی ہے۔ انہوںنے اس جیت کے ساتھ پاکستانی عوام اور حکومت کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ عمران خان کی قیادت میں دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین تعلقات مزید مظبوط ہونگے اور پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔ اس کے علاوہ نائب وزراء ، وزیر دفاع ، اور ایک اہم وزیر نے بھی نئی قیادت کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات