صحت،تعلیم،صاف پانی کی فراہمی،امن کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگا،بیر سٹر عثمان ابراہیم

اتوار 12 اگست 2018 23:50

گوجرانوالہ۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) تا ریخ ساز کامیابی پر اللہ تعالیٰ اور عوام کے بے حد مشکور ہیں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے ان خیالات کا اظہار این اے 82 سے منتخب ہونیوالے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے بیر سٹر عثمان ابراہیم نے پر نس روڈ گر جاکھ میں یو سی چیئر مین عابد بٹ کی جانب سے دیئے گے عشا ئیہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حلقہ کے عوام نے ہمیں اپنی جس محبت اور چاہت سے نوازا ہے اور ہمیں اکثریت سے کامیاب کرایا ہے اس پر ہم عوام کے زندگی بھر مشکور رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے الیکشن مہم میں عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے بالخصوص صحت،تعلیم،صاف پانی کی فراہمی،امن کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوام کے مفادات کا تحفظ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ وہ حلقہ کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جن کے حل کیلئے انقلابی اقدامات کرینگے اس موقع پر عمر مغل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔