نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی سے اسپیکر آغا سراج درانی نے حلف لیا
پیر 13 اگست 2018 16:25
(جاری ہے)
حلف کے بعد نومنتخب اراکین رجسٹر پر دستخط کرنے آئے تو اسپیکر نے ان کا خیر مقدم کیا۔ پیپلز پارٹی کی97 اراکین، تحریک انصاف کے 30 ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 21، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی ای) کے 13، تحریک لبیک پاکستان کے 3 اور متحدہ مجلس عمل کے ایک رکن نے حلف اٹھایا۔
پیپلز پارٹی کے شرجیل انعام میمن اور ایم کیو ایم کے جاوید حنیف نے جیل سے اسمبلی آکر حلف اٹھایا۔ اسپیکر نے ایوان کو آگاہ کیا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے 15 اگست کو ہو گا۔ قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی اور نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سندھ اسمبلی میں حلف لیا۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گورنر کے عہدے پر تقرری سے قبل سندھ اسمبلی کی نشست چھوڑ دوں گا۔ اجلاس کے بعد نومنتخب اراکین ایک دوسرے سے مل کر مبارکباد دیتے رہے۔ خوش گوار ماحول میں اجلاس 15 اگست کی صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.