Live Updates

عمران خان نے جو خواب 22 سال قبل دیکھا آج وہ حقیقت میں بدل گیا

عمران خان کی راہ میں ان گنت رکاوٹیں آئیں لیکن کچھ بھی عمران خان کو نیا پاکستان بنانے سے نہ روک سکا،جہانگیر ترین کی عمران خان کو مبارکباد

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 13 اگست 2018 16:11

عمران خان نے جو خواب 22 سال قبل دیکھا آج وہ حقیقت میں بدل گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2018ء) آج قومی اسمبلی کے اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا۔ایوان میں سب سے زیادہ تعداد پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی تھی۔الیکشن 2018ء کےا لیکشن میں جیت کے بعد ہی عمران خان کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے تھے۔اور آج قومی اسمبلی میں بطور رکن اسمبلی حلف اٹھانے کے بعد جہانگیر ترین نے بھی ان کے لیے ٹویٹ کیا ہے۔

جہانگیر ترین کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ عمران خان نے جو خواب 22 سال پہلے دیکھا تھا آج وہ حقیقت میں بدل رہا ہے،عمران خان کی راہ میں کئی رکاوٹیں حائل ہوئیں لیکن کچھ بھی ان کو نیا پاکستان بنانے سے روک نہیں سکا۔وہ مضبوطی سے اپنے عقیدے پر قائم رہے اور اور آخرکار اپنی منزل حاصل کر لی۔ عمران خان ہم سب کے لیے ایک مثال ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دے دیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ انتخابات میں حصہ نہ لےسکے۔

جہانگیر ترین قومی اسمبلی میں تو عمران خان کے ساتھ موجود نہیں تھے تا ہم انہوں نے عمران خان کا خوب ساتھ دیا،انتخابی نتائج کے بعد جہانگیر ترین نے آزاد امیدواروں کو تحریک انصاف میں لانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔جہانگر ترین ان پارٹی رہنماؤں میں سے ہیں جنھوں نے تحریک انصاف پر بے شمار پیسہ خرچ کیا ہے۔جہانگیر ترین کو نا اہل ہونے کے باجود پارٹی میں سر گرم رہنے پر تنقید کا بھی نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

لیکن اس کے باوجود بھی جہانگیر ترین پارٹی میں متحرک رہتے ہیں اور عمران خان کا دایاں بازو سمجھے جاتے ہیں۔عمران خان بھی پارٹی کے لیے جہانگیر ترین کی گئی کوششوں کو سراہتے ہیں۔جہانگیر ترین کے بعد ان کے بیٹے نے سیاست میں قدم رکھا اور اپنے والد کی سیٹ سنبھالی۔جہانگیر ترین کے بیٹے پارٹی میں کیا خدمات سر انجام دے سکتے ہیں اس کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا تا ہم اس بات سے انکار ممکن نہیں ہے کہ جہانگیر ترین نے پارٹی کے لیے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات