کوئٹہ، ہمارے بزرگوں اور اکا برین نے اپنی جانیں قربان کر کے قیام پاکستان کے عمل کو یقینی بنایا ہے، ایاز مندوخیل

زندہ قومیں اپنے یوم آزادی کو شایان شان طریقے اور ملی جوش اور جذبے سے منا تی ہیں کیونکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے،کمشنر سبی ڈویژن

پیر 13 اگست 2018 23:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) کمشنر سبی ڈویژن ایاز مندوخیل نے کہاہے کہ ہمارے بزرگوں اور اکا برین نے اپنی جانیں قربان کر کے قیام پاکستان کے عمل کو یقینی بنایا ہے زندہ قومیں اپنے یوم آزادی کو شایان شان طریقے اور ملی جوش اور جذبے سے منا تی ہیں کیونکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہم زندہ قوم ہے اور اسی جذبے کے تحت یوم آزادی کو منا تے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے زیارت ریذیڈنسی میں 14اگست کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ایف سی کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر کرنل ندیم سہیل نے پرچم کشائی کی اور شجرکاری مہم کیلئے پودابھی لگایا اس موقع پر رنگا رنگ تقریب کا اہتمام بھی کیاگیا اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس محمد یوسف ملک ،ڈپٹی کمشنر قادر بخش پرکانی ،کمانڈنٹ لورالائی اسکاوٹس عامر مختار ،ونگ کمانڈر دکی کرنل عاقب ڈی پی او اسرار احمد عمرانی ،اسسٹنٹ کمشنر احسان انور،قبائلی عمائدین اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی،کمشنر سبی ڈویژن نے کہاکہ 14اگست کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہمارے لئے خوشی کا موقع ہے کہ ہم قائد اعظم ریذیڈنسی میں پرچم کشائی کے بعد اس تقریب میں شریک ہیں جس کاسہرا ایف سی بلوچستان کو جاتاہے ہمارا صوبہ معدنی دولت سے مالا مال ہے زرعی طورپر ہم خود کفیل ہیں الله پاک نے ہمیں بے تحاشانعمتوں سے نوازا ہے ہمارے پاس زراعت کیلئے میدان موجود ہے آج کا دن ہمیں تجدید عہد کا پیغام دیتاہے ہمیں امیر غریب کے فرق کو ختم کرکے آگے بڑھنا ہوگاپاکستان قیامت تک قائم رہنے کیلئے بناہے مقررین نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ملک کے دفاع کو یقینی بنانے میں گرانقدر خدمات سرانجام دی ہے اور بلوچستان کو بھی امن کا گہوارہ بنا کر عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے ۔