جشن آزادی کے موقع پر سراج رئیسانی کے بیٹے نے باپ کی یاد تازہ کر دی

اپنے والد کی طرح گاڑی کے بونٹ پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لگا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 اگست 2018 15:51

جشن آزادی کے موقع پر سراج رئیسانی کے بیٹے نے باپ کی یاد تازہ کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اگست 2018ء) : پاکستان کا 71 واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، 14 اگست کے موقع پر آج صبح سے ہی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور پرچم کُشائی کی گئی ، ہر محب وطن پاکستانی نے اپنے قومی انداز میں اس دن کو منایا، گھر، گھر جھنڈیاں لگائی گئیں ، گھروں اور بازاروں میں بھی سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا۔

سوشل میڈیا پر سراج رئیسانی شہید کے بیٹے کی بھی ایک تصویر وائرل ہوئی جس نے اپنے والد کی حب الوطنی کی یاد کو تازہ کر دیا۔ سراج رئیسانی کے صاحبزادے نے اپنے والد ہی کی طرح اپنی گاڑی کے بونٹ پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لگایا اور اپنے والد ہی کے انداز میں تصویر کھنچوا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔
سراج رئیسانی کے بیٹے کی یہ تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ بے شک یہ سراج رئیسانی ہی کا بیٹا ہے جو نڈر اور اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرنے والا ہے۔

(جاری ہے)

سراج رئیسانی کی یہ تصویر اُن شدت پسند اور ملک دشمن عناصر کے لیے ایک مثال ہے جو بزدلی کا مظاہرہ کر کےہمارے قوم کے ہیروز کو نشانہ بناتے ہیں۔ یاد رہے کہ بلوچستان عوام نیشنل پارٹی کے رہنماء سراج رئیسانی کے قافلے پرخود کش حملہ ہوا جس کے نتیجہ میں سراج رئیسانی سمیت 130 افراد شہید اور 150 کے قریب کارکنان شدید زخمی ہو گئے تھے ۔ سراج رئیسانی کی شہادت نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا تھا، سوشل میڈیا صارفین نے سچے اور محب الوطن سراج رئیسانی کو ان کی تصاویر کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ۔

سراج رئیسانی کی شہادت کے بعد ان کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور ان تمام تصاویر میں سراج رئیسانی کو قومی پرچم کے ساتھ دیکھا گیا۔
سراج رئیسانی پی بی 35 میں اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کے مد مقابل بلوچستان نیشنل پارٹی کے اُمیدوار تھے جو دھماکے میں پہلے تو زخمی ہوئے لیکن بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

سراج رئیسانی کی شہادت پر ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ سراج رئیسانی کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر کو دیکھ کر یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ وہ محب الوطن تھے۔
ان کی کئی تصاویرمیں پاکستانی پرچم لہراتا ہوا دکھائی دیا۔ سراج رئیسانی ایک نڈر انسان تھے۔
یہی نہیں انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کا دنیا میں سب سے بڑا پرچم لہرایا۔

یہی نہیں نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے پرچم سے محبت کی خاطر اپنی گاڑی پر بھی سبز ہلالی پرچم لگا رکھا تھا۔
انہیں پاکستان کے دشمنوں سے سخت نفرت تھی اور پاکستان میں بھارت کی مداخلت پر انہوں نے احتجاجاً بھارت کے پرچم پر جوتے رکھے جس کی تصویر کافی وائرل ہوئی۔
اور تو اور انہوں نے بھارتی ترنگے کے کو اپنے جوتوں پر بھی لگایا۔
سراج رئیسانی کی شہادت پر بلوچستان میں 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا جس کے تحت تمام سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں رہے گا۔