میرپور ماتھیلو، یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، ڈی سی گھوٹکی احمد علی قریشی نے پرچم کشائی کی

منگل 14 اگست 2018 18:35

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) میرپور ماتھیلو، یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، ڈی سی گھوٹکی احمد علی قریشی نے پرچم کشائی کی، قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی، اینگرو پاور جن لمیٹڈ قادرپور میں جشن آزادی کی تقریب منائی گئی، طلباء و طالبات نے ٹیبلوز پیش کیئے، سونا پبلک اسکول میں بھی آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا، بچوں نے ملی نغمے پیش کیئے، گورنمنٹ ھائی اسکول میں تقریب منائی گئی، عید کا سماں، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار۔

تفصیلات کے مطابق۔ پورے ملک کی طرح میرپور ماتھیلو میں بھی پاکستان کا71 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، شہر میں قومی پرچموں کی بہار دیکھنے میں آئی، بچوں اور نوجوانوں نے جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی لباس زیب تن کیئے، مرکزی سرکاری تقریب اسٹیٹ گیسٹ ہائوس میرپور ماتھیلو میں منعقد کی گئی جہاں پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی احمد علی قریشی نے پرچم کشائی کی، ان کے ہمراہ ایس ایس پی گھوٹکی اسد اعجاز ملہی نے بھی حصہ لیا جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی، اسکول کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیئے، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کا کہنا تھا کہ آزادی ایک نعمت ہے، ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیئے، ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیئے دن رات محنت کرنی چاہیئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اینگروجن پاور پلانٹ لمیٹڈ قادرپور میں بھی جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انقاد ہوا جس میںمختلف اسکولوں کے طلباء نے شرکت کی، بچوں نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے اور قومی لباس زیب تن کیئے ہوئے تھے، بچوں کی جانب سے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیئے گئے، اس موقع پر پلانٹ مئنیجر ضیاء حیدر کا کہنا تھا کہ ٓزاد قومیں اپنے قومی تہوار کو عید کی طرح مناتی ہیں، انہیوں نے کہا کہ تعلیم و ہنر حاصل کرکے ہم اپنے ملک کو ترقی کی منازل طے کراسکتے ہیں، ہم خوشنصیب قوم ہیں کہ ہمیں پاکستان جیسا عظیم ملک ملا ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیئے۔

ایڈمن امام بخش وسیر کا کہنا تھا کہ آزادی جیسی کوئی اور نعمت نہیں ہے، ہم آزاد ملک میں رہ رہے ہیں اسکا ہم جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک دنیا میں سب سے زیادہ خوبصورت ملک ہے، دوسری جانب ایف ایف سی کھاد فیکٹری کے زیرنگرانی چلنے والے سونا پبلک اسکول میں بھی جش آزادی کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں پرچم کشائی جنرل مئنیجر پلانٹ علیم خان اور آر ایم برگیڈیئر (ر) جمیل احمد نے کی اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے گائے، ٹیبلوز پیش کیئے، تحریک پاکستان کے کرداروں پر روشنی ڈالی، جبکہ انتظامیہ کی سے گرین پاکستان کے حوالے سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آر ایم برگیڈیئر (ر) جمیل احمد کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے دن اعادہ کرتے ہیں کہ گرین پاکستان کی مہم کے سلسلے میں علاقے میں پودے لگائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اسکول کا ہر بچہ اور اتظامیہ کا ہر فرد ایک پودہ لگائے گا، اس کے علاوہ دیہاتوں اورقصبوں میں بھی شجرکاری کی جائے گی تاکہ پاکستان کو گرین پاکستان بنایا جا سکے۔

جبکہ اس کے علاوہ گورنمنٹ ہائی اسکول میرپور ماتھیلو میں بھی جشن آزادی کی تقریب منائی گئی، جہاں پر اساتذہ کرام نے جشن آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی جبکہ طلباء طالبات نے بھی ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کیئے، اس کے علاوہ ینگ اتحاد میرپور ماتھیلو کی جانب سے پرویز منگی، ایاز کھاوڑ و دیگر کی سربراہی میں جشن آزادی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی، شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے جن پر پاکستان زندہ باد کے نعرے درج تھے، اس موقع پر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ آزادی کی حفاظت کرنے کے لیئے اپنی زندگیاں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔