شہید بے نظیربھٹو وومن یونیورسٹی پشاورمیں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب

منگل 14 اگست 2018 22:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) شہیدبے نظیربھٹووومن یونیورسٹی پشاورمیں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹرقبلہ ایازچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تھے پروگرام کے دیگرشرکاء میں پاکستان ایئرفورس اور پاکستان آرمی کے متعددافسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوران تقریب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹررضیہ سلطانہ مہمان خصوصی اور دیگرشرکاء نے کریک کاٹا اس موقع پر پرائم منسٹرلیپ ٹاپ سکیم کے تحت بی ایس اورماسٹرکی طالبات میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے گئے پروگرام میں یونیورسٹی طالبات نے یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمے اور خاکے پیش کئے جسے حاضرین نے خوب سراہا پروگرام کے دوران شہید بے نظیربھٹووومن یونیورسٹی پشاورنے ٹرائم فنٹ آرگنائزیشن اور فاٹا سیکرٹریٹ کے مابین فیکلٹی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے جس کے بعدباقاعدہ طور پرفاٹاکے گورنمنٹ گرلزسکولزمیں کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے قیام کی لانچنگ سرمنی بھی کی گئی جبکہ یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹررضیہ سلطانہ نے ڈاکٹرقبلہ ایاز کے ساتھ پرچم کشائی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :