Live Updates

پنجاب کے عوام نے تحر یک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیا ، نامزد گور نر چوہدری محمدسرور

جمعرات 16 اگست 2018 00:10

پنجاب کے عوام نے تحر یک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیا ، نامزد گور نر ..
لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) تحر یک انصاف اور (ق) لیگ کی مشتر کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے آج جمعرات کو ہونیوالے الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی طے کر لی گئی ‘پنجاب کے نامزد گور نر چوہدری محمدسرور ‘وائس چیئر مین تحر یک انصاف شاہ محمودقر یشی ‘سپیکر کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی اور ڈپٹی سپیکر کے دوست محمد مزاری ‘عبدالعلیم خان ‘سبطین خان ‘میاں اسلم اقبال اور میاں محمودالر شید سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے جبکہ شاہ محمودقر یشی اور چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے تحر یک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیا انکو مایوس نہیں کر یں گے ‘اپوزیشن متحد نہیں بلکہ تحر یک انصاف کے خوف کی وجہ سے متحد ہونے کی کوشش کر رہی ہیں مگر یہ تقسیم ہی رہیں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں نامزد گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی دعوت پر ہونیوالے تحر یک انصاف کے پار لیمانی پارٹی کے اجلاس میں چوہدری محمدسرور کیساتھ ساتھ تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی ‘سپیکر کے پنجاب اسمبلی میں امیدوار چوہدری پرویز الٰہی ‘تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی میاں اسلم اقبال ‘میاں محمودالرشید ‘سنٹر ل پنجاب تحر یک انصاف کے صدر علیم خان سمیت(ق) لیگ اور تحر یک انصاف کے دیگر اراکین اسمبلی شر یک ہوئے اجلا س سے خطاب کے دوران شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ تحر یک انصاف نے قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا معرکہ جیت لیا ہے اور انشاء اللہ آج پنجاب اسمبلی میں بھی ہم ہی کامیاب ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد قوم سے خطاب کر یں گے اور اپنی حکومت کی تر جیحات کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے ہمیں اپوزیشن سے کوئی خطر ہ نہیں کیونکہ (ن) لیگ کے پار لیمنٹ کے باہر ہونیوالے احتجاج میں پیپلزپارٹی اور ایم ایم اے سمیت انکے کسی اتحاد ی نے انکا ساتھ نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان پر عمل کیا جائیگا۔

نامزدگور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم سب عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کریں گے اور پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے الیکشن میں کامیاب ہوں گے اور پار لیمانی پارٹی کے اجلاس میں اتنی بڑی تعداد میں اراکین اسمبلی کی شر کت اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب میں وزیر اعلی ‘سپیکر اور ڈپٹی سپیکر بھی تحر یک انصاف سے ہی ہوگا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات