الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا
صدر مملکت کے انتخاب کے لیے پولنگ 4ستمبر کو ہو گی
میاں محمد ندیم جمعرات 16 اگست 2018 12:59
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست مقرر کی گئی ہے.
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 اگست کو صبح 10 بجے کی جائے گی جبکہ 30 اگست کی دوپہر 12 بجے تک کاغذات واپس لیے جاسکیں گے. نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 30 اگست کو دوپہر ایک بجے آویزاں کی جائے گی جبکہ 4 ستمبر کو صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی. الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے قومی اور چارروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل ہوگا. خیال رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کی صدارتی مدت 9 ستمبر کو ختم ہورہی ہے اور آئین کے مطابق صدارتی انتخابات کا انعقاد صدارتی مدت ختم ہونے سے ایک ماہ قبل ہونا لازم ہے اور ایسی صورتحال میں یہ تاریخ 8 اگست ہونی چاہیے تھی. صدر کا انتخاب ایوان بالا اور ایوان زیریں سمیت چاروں صوبائی اسمبلی کے اراکین کی جانب سے خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جاتا ہے. عام طور پر صدارتی انتخابات عام انتخابات کے ایک ماہ بعد یا صدارتی مدت کے اختتام سے ایک ماہ قبل منعقد ہوتے ہیں. تاہم 8 اگست کو صدارتی انتخابات کا انعقاد سوالیہ نشان تھا کیونکہ اس وقت نہ تو قومی اسمبلی اور نہ ہی صوبائی اسمبلی فعال تھیں.مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.