مراد علی شاہ مرحوم عبد اللہ شاہ کے فرزند،سندھ کی27 ویں وزیراعلیٰ منتخب

جمعرات 16 اگست 2018 19:49

مراد علی شاہ مرحوم عبد اللہ شاہ کے فرزند،سندھ کی27 ویں وزیراعلیٰ منتخب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) سندھ کے نئے وزیراعلی کے لئے نامزد سید مرادعلی شاہ مرحوم عبداللہ شاہ کے فرزند ہیںمراد علی شاہ صوبہ سندھ کے 27 ویں وزیر اعلیٰ ہوں گے ، ان سے قبل ان کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس 1973 سے لیکر آج تک 8 مرتبہ یہ منصب رہا ہے۔مراد علی شاہ بنیادی طورپرانجنیئر ہیں، این ای ڈی یونیورسٹی سے بی اے کرنے کے بعد سرکاری ملازمت میں چلے گئے۔

واپڈا میں جونیئرانجنیئر رہے، پورٹ قاسم اتھارٹی میں ایگزیکٹو انجنیئر، اورفش ہاربر اتھارٹی میں ڈائریکٹر رہے،این ای ڈی یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے والے مراد شاہ امریکہ کی سٹینفرڈ یونیورسٹی سے بھی سول سٹرکچرل انجینئرنگ اور اکنامک انجینئرنگ کے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔

(جاری ہے)

جامشورو سے تعلق رکھنے والے والے مراد علی شاہ کو سیاست وراثت میں ملی سابقہ پیپلز پارٹی کی دور حکومت میں وزیر اعلی قائم علی شاہ کی جگہ ان کو وزیر اعلی بنایا گیا تھا۔

سابقہ دور میں وہ وزیرِ اعلیٰ نامزد ہونے سے قبل صوبائی وزیر خزانہ، وزیرِ توانائی اور وزیرِ آبپاشی بھی رہ چکے ہیں۔ سنہ 2010 میں سندھ میں جب سیلاب آیا تو اس وقت مراد علی شاہ ہی وزیر آبپاشی تھی2013کے انتخابات سے قبل دوہری شہریت کی وجہ سے انھیں نااہل قرار دیا گیا لیکن وہ یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہے کہ انھوں نے کینیڈا کی شہریت پہلے ہی چھوڑ دی تھی، جس کے بعد وہ دوبارہ منتخب ہو کر اسمبلی پہنچے۔ارباب غلام رحیم کے دور حکومت میں مراد علی شاہ بطور اپوزیشن پارلیمینٹیرین کافی سرگرم رہے۔