ریسکیو 1122 نے عید الضحیٰ کے لئے ایمرجنسی پلان جاری کر دیا ، ریسکیورز کی چھٹیاں محدود
عید کے موقع پر پنجاب بھر میں9907ریسکیورزہائی الرٹ پررہیں گے‘ڈی جی ریسکیوپنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر
جمعرات 16 اگست 2018 23:23
(جاری ہے)
انہوں نے ڈی جی ریسکیو پنجاب کو مزید آگاہ کیا کہ پنجاب بھر میں 9907ریسکیورز کو عید کی تعطیلات کے مو قعے پر تعینات کیا گیا ہے جو کسی بھی نا گہانی صورت حال ایمرجنسی ،سانحہ،یا کسی بھی ناگہانی آفات سے نبردآزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔
انہیں مزید آگاہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں9907ریسکیورز تین شفٹوں میں 550قائم کردہ کی پوائنٹس بشمول 250ایمرجنسی وہیکلز اور300موٹر بائیک ایمبولینس سروس پراپنی خدمات سرانجام دیں گئے ۔ اس کیساتھ ساتھ اہم مقامات، مساجد اورعید گاہوں پرایمبولینس اور فائر وہیکل کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ 200 ر سکیو موبائل پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی جہاں کسی بھی قسم کے ناگہانی کی صورت میں ایمرجنسی کورفراہم کرنے کے لئے تربیت یافتہ ایمرجنسی پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود ہو گا۔عید کی چھٹیوں کے دوران کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122تمام اضلاع میں ایمرجنسیز سے بہتر انداز میں نبرد آزما ہونے کے لئے ہر دم تیار رہے گی۔پراونشل مانیٹرنگ سیل اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس سیل ریسکیو1122ہیڈکوارٹرز میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی پلان کو نافذ کرنے کے لیے ہمہ وقت آپریشنل رہیں گے ۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز ریسکیو1122کے ساتھ مل کر تمام ڈسٹرکٹ میں ایمرجنسی کے نظام کو موثر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مساجد کمیٹی ،مقامی رضا کار تنظیموں اور ہسپتال انتظامیہ سے ملاقاتیں کریں تاکہ ناگہانی صورتحال سے بہتر انداز میں نبر د آزما ہو کر انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔ڈائریکٹر جنرل نے ریسکیو سٹاف کی عید کی چھٹیاں محدود کرتے ہوئے ہدایات دی کہ انسانیت کی خدمت اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پوری لگن اور جذبے سے اپنی خدمات سر انجام دیں ۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام شہریوں کو عید کی مبارکباد دی ہے اورنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے درخواست کی ہے کہ اپنی فیملی کے ساتھ عیدکی چھٹیوںسے پہلے اور بعد میں گھروں کو جاتے ہوئے احتیاط سے گاڑی چلائیں اور تیز رفتاری ہرگز نہ کریںتاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے شہریوں سے یہ بھی درخواست کی کہ ایمرجنسی کی صورت میں بروقت 1122پر اطلاع دیں تاکہ بروقت ریسپانڈ کیا جا سکے ۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.