Live Updates

عمران خان نیا پاکستان اکیلے نہیں بنا سکتے، عوام کو وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا، خرم شیر زمان

ہم ملک کا تحفظ کرنے کا وعدہ کرتے ہیں، کرپشن کے خاتمے کے لیے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گے، پریس کانفرنس

جمعہ 17 اگست 2018 22:43

عمران خان نیا پاکستان اکیلے نہیں بنا سکتے، عوام کو وزیر اعظم عمران ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری و رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ عمران خان نیا پاکستان اکیلے نہیں بنا سکتے۔ عوام کو وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے یہ باتیں پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی میں جشن کے موقعے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقعے پر ایم این اے محمود مولوی، عرفان جیلانی، ایم پی اے سعید آفریدی، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی کراچی شہزاد قریشی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عمران خان وزیر اعظم بن گئے۔ پی ٹی آئی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

ہم ملک کا تحفظ کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔

کرپشن کے خاتمے کے لیے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گے۔ عمران خان کی آواز عوام تک پہنچانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ حکومت نیب کو بااختیار بنائے گی۔ احتساب سب کا ہوگا۔ نئے پاکستان کا آغاز ہوچکا ہے۔ پارٹی کے حوالے سے دفتری بیان صرف پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی کی طرف سے آتا ہے۔ حکومت سیاسی طور پر کسی کو ہراساں نہیں کرے گی۔ عمران شاہ کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیاہے۔ بہت جلد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ ہم وزیر اعلیٰ سندھ کو پیغام دے چکے ہیں کہ وفاق اور سندھ میں پل کا کردار ادا کریں۔ اپوزیشن لیڈر کا نام فائنل ہوچکا ہے۔ سندھ میں تحریک انصاف شیڈو کابینہ بنائے گی۔ حکومت کے وزیروں کا مقابلہ شیڈو کابینہ کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات