Live Updates

شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں کرپشن پر کوئی بات نہیںکی، فواد چوہدری

اپوزیشن بتائے کہ وہ کس حلقہ کو کھولنا چاہتے ہیں ہم تعاون کریں گے لیکن تحریک انصاف کی حکومت سے این آر او کی توقع نہ رکھیں،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 اگست 2018 23:34

شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں کرپشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں کرپشن پر کوئی بات نہیںکی، اپوزیشن بتائے کہ وہ کس حلقہ کو کھولنا چاہتے ہیں۔ ہم تعاون کریں گے لیکن تحریک انصاف کی حکومت سے این آر او کی توقع نہ رکھیں۔جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن جس حلقہ کوکھولنا چاہتی ہے وہ بتائیں ہم ان کے ساتھ تعاون کریں گے لیکن در حقیقت اپوزیشن کو خود بھی پتہ نہیں ہے کہ دھاندلی کب اور کہاں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس 2 آپشنز تھے یا تو قوم سے کئے گئے وعدے نبھائیں اور یا این آر آو دیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت سے این آر او کی توقع نہ رکھیں کیونکہ کسی کو این آر او نہیںملے گا۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میںمیری اپنی تقریر میںکرپشن کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف بڑی جدو جہد کی ضرورت ہے اور احتساب کے دائرے مزید وسیع کریں گے اور ہم نہ اپنے عہدیداروںکو کرپشن پر معاف کریںگے اور نہ اپوزیشن کے لوگوں کو انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوںکو جواب دینا ہو گا چاہئے کچھ بھی کر لیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات