ابو ظہبی:رہائشی پارکنگ پرمٹس کے حصول کے لیے لمبی قطاریں لگ گئیں
آج کے روز سے ابو ظہبی سِٹی کے تمام علاقوں میں کار پارکنگ پر فیس ادا کرنا ہو گی
محمد عرفان ہفتہ 18 اگست 2018 14:00
(جاری ہے)
ابو ظہبی میں مقیم ایک پاکستانی خاتون نے بتایا کہ وہ ابو ظہبی کے مین بس سٹیشن پر آئی تاکہ رہائشی پارکنگ پرمٹ بنوا سکے تاہم اس کام کے لیے اُسے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔
خاتون کے مطابق ’مجھے اپنی رجسٹریشن کروانے کے لیے ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد کا وقت لگا‘ جبکہ ٹوکن کے حصول کے لیے بھی مجھے پندرہ منٹ سے زائد قطار میں کھڑا ہونا پڑا۔ یقیناًیہ بہت لمبا انتظار تھا۔ وہ تو شکر ہے کہ میں لیڈیز سیکشن میں تھی تو میرا کام اتنے وقت میں ہو گیا۔مردوں والی جانب تو بہت لمبی قطار ہے‘ اس لیے وہاں رجسٹریشن میں بہت زیادہ وقت لگ رہا ہے۔ تقریباً 80کے قریب لوگ نشستوں پر براجمان تھے جبکہ اس سے کہیں زیادہ لوگ ٹوکن کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ میرے خیال میں اس سنٹر پر لوگوں کی اتنی بڑی تعداد کے لیے جگہ تھوڑی پڑ گئی ہے۔ میرے خیال میں نئے پارکنگ ضوابط کا اطلاق کسی اور وقت پر کرنا چاہیے تھا کیونکہ اس وقت لاکھوں لوگ گرمیوں کی چھُٹیوں کے سلسلے میں امارات سے باہر ہیں۔ جبکہ عید الاضحی کی تعطیلات بھی آن پہنچی ہیں‘ جس دوران پرمٹس جاری کرنے والے سنٹرز بند رہیں گے‘ اسی باعث اس وقت رش بہت بڑھ چُکا ہے۔ ‘‘ایک اور غیر مُلکی مرد کا کہنا تھا چونکہ آج کے روز سے رہائشی پارکنگ سکیم جاری ہو گئی ہے اسی وجہ سے گزشتہ چند دِنوں سے اور آج کے روز بھی بے انتہا رش ہے۔ کیونکہ لوگ جرمانوں سے بچنا چاہتے ہیں۔ تاہم اس مقصد کے لیے مزید سنٹرز قائم کرنے چاہیے تھے تاکہ پارکنگ پرمٹس کے اجراء کا کام تیز رفتاری سے انجام پا سکے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.