Live Updates

عمران خان کی 22سالہ جدوجہد سے ملک میں بڑی تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے،رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد امجد یٰسین

ہفتہ 18 اگست 2018 22:38

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزیر اعظم بننے اور حلف اٹھانے پر تمام پی ٹی آئی کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں الحمد للہ عمران خان کی 22سالہ جدوجہد سے ملک میں بڑی تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد امجد یٰسین نے کہا کہ عمران خان جیسا لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتاہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایوان میں کھڑے ہو کر تما م کرپٹ اور لوٹ مارکرنیوالوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے وہ دن دور نہیں جب سب لیٹرے ، ڈاکو ، ملک دشمن طاقتیں کٹہرے میںہوں گی ۔

عمران خان انتھک لیڈر ہیں انکی 22سالہ جدوجہد رنگ لائی ۔ اقتدار کے مزے لوٹنے والا ٹولا پارلیمنٹ میں سوائے شور شرابا کے کچھ نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

انہیں اپنی شکست ہضم نہیں ہورہی ۔پانچ سال انتظا ر کریں عوام انکو بلکل فارغ کردے گی ۔ عوام نے عام انتخابا ت میں جس طرح نواز شریف اور شہباز شریف سے نفرت کااظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری دلائی۔

یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام ن لیگی پالیسیوں اور ان کی آمرانہ سوچ سے بدظن ہوچکے تھے۔ آج ایک بھائی اندر ہے اور دوسرا بھی کرپشن میں بہت جلد اڈیالہ جیل ہوگا۔ انشاء اللہ عمران خان اور ان کی ٹیم ڈوبی ہوئی معیشت کو بحال کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیچہ وطنی کے عوام نے نوجوان قیادت کو منتخب کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ رائے مرتضی اقبال خاں ہی چیچہ وطنی اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات