آزاد امیدوار جگنو محسن نے وزیر اعلی پنجاب کے لیے کس کو ووٹ کا سٹ کیا؟

آزاد امیدوار جگنو محسن نے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عثمان بزدار کو ووٹ کا سٹ کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 19 اگست 2018 13:19

آزاد امیدوار جگنو محسن نے وزیر اعلی پنجاب کے لیے کس کو ووٹ کا سٹ کیا؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2018ء) پنجاب اسمبلی میں قائدایوان کےانتخاب کیلیےووٹوں کےاندراج کاعمل مکمل ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے بجائے اراکین کو اسپیکر کے دائیں اور بائیں جانب جمع ہو کر ان کی گنتی کے عمل سے کیا گیا۔ تاہم پیپلز پارٹی نے قائد ایوان کے انتخاب کے عمل کے دوران کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق آج بڑے صوبے کے بڑے معرکے کے لیے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ووٹنگ کے طریقہ کار سے اراکین کو آگاہ کیا اور کہا کہ اسپیکر کےدائیں طرف اسمبلی لابی میں تحریک انصاف کےاراکین عثمان بزدارکوووٹ دیں گے ۔اسپیکر کے بائیں جانب لابی میں موجود ن لیگ کے اراکین حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پنجاب کے 23ویں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن سے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار کو ووٹ دیا،راہ حق کے معاویہ اعظم نے بھی تحریک انصاف کی حمایت میں ووٹ دیا۔یاد رہے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کے باقاعدہ آغاز سے قبل بھی ن لیگ کے اراکین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی تھی۔

ن لیگ کے اراکین نے اسپیکر ڈیسک کا گھیراؤ کر لیا اور احتجاج بھی کیا اس موقع پر انہوں نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔بتایا گیا ہے پنجاب اسمبلی میں ممبران کے لیے جگہ کم پڑ گئی تھی۔یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر انتخاب کیلئے رائے شماری ڈویژن کے ذریعے کی گئی۔یاد رہے ایوان میں پی ٹی آئی کے اراکین کی تعداد176 ہے جبکہ اس کی اتحادی مسلم لیگ (ق) کے اراکین کی تعداد10ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی تعداد 162ہے،اور ن لیگ کے اس کے تین اراکین نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا ۔پیپلزپارٹی کے 7 ، راہ حق کا پارٹی کا ایک اورتین آزاد ارکان ہیں جن میں سے ایک آزاد رکن اسمبلی چوہدری نثار علی خان نے حلف نہیں اٹھایا۔