Live Updates

پاکستان میں ملازمت سے برخاست ہونے والے سکھ پولیس اہلکار گلاب سنگھ کی نوجوت سنگھ سدھو سے ملازمت بحال کروانے کی اپیل

اتوار 19 اگست 2018 13:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان میں ملازمت سے برخاست ہونے والے سکھ پولیس اہلکار گلاب سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو سے ملازمت بحال کروانے کی اپیل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے پہلے سکھ پولیس اہلکار گلاب سنگھ نے کہا کہ میں نوجوت سنگھ سدھو سے درخواست کرتا ہوں کہ میرا معاملہ اپنے دوست وزیراعظم عمران خان کے سامنے اٹھائیں اور میری ملازمت بحال کروائیں۔لاہور میں رہنے والے گلاب سنگھ کو ادارے کے قوانین کی خلاف ورزی پر ملازمت سے برخاست کیا گیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات