پیڈا کی بدولت ٹیل تک نہری پانی کی ترسیل میں مدد ملی ہے ‘ ترجمان
اتوار 19 اگست 2018 16:10
(جاری ہے)
پیڈا کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پیڈا نہری شعبے کا ایک اہم پبلک سیکٹر ادارہ ہے جس کی بدولت کسانو ںکو فیصلہ سازی میں شریک کیاگیاہے - اس طرح کسانوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد بڑھا ہے او رانہیں ایک نیا اعتماد اور حوصلہ ملا ہے - ترجمان نے کہاکہ پیڈا نے نہری انتظام و انصرام میں مقامی زرعی متعلقین کو شامل کیاہے جس سے آبیانہ کی وصولی میں مدد ملی ہے - اسی طرح نہری پانی کی ٹیل تک تقسیم کے نظام میں بھی بہتری آئی ہے - ترجمان نے کہاکہ کسان تنظیموں کی معاونت سے چلنے والے اس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کی بدولت حکومتی خزانے پر غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے - اسی طرح کسان تنظیمو ںکی بدولت نہروں سے استفادہ کرنے والے کسانوں میں نہری اثاثہ جات کی حفاظت کا احساس فروغ پایاہے - اس سے نہروں کی مقامی سطح پر دیکھ بھال کے عمل کو تقویت ملی ہے - پیڈا کے ترجمان نے مزید کہاکہ کسانو ںکو نہری پانی کی بچت کے جدید طریقوں سے باخبر رکھنے کیلئے پنجاب اری گیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کی جانب سے اقدامات کئے گئے ہیں - اس پالیسی کا مقصد پانی کے باکفایت استعمال کو یقینی بنانا ہے تاکہ تھوڑے پانی سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکے ۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئے تو چھ ماہ کے اندراندر آزاد جموں و کشمیر پر حملہ کریں گے، عمرعبداللہ
-
مظفرآباد،آٹا دو ہزارروپے من لیکن روٹی پھر بھی 20 روپے کی،انتظامیہ ناکام
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.