Live Updates

بھارتی جج نے عمران خان کو "خانِ بے خبر" کہتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

عمران خان نےاحتساب کی بات کی ہے لیکن وہ چند لوگوں کا احتساب کریں گے،وہ کبھی بھی اپنے کرپٹ ارکان پارلیمنٹ کی جانب ہاتھ نہیں بڑھائیں گے کیونکہ پارلیمنٹ میں ان کے ووٹوں کی ضرورت ہوگی،عمران خان صرف باتیں کر سکتے ہیں، بھارتی جج مرکنڈے کاٹجو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 20 اگست 2018 14:42

بھارتی جج نے عمران خان کو "خانِ بے خبر" کہتے ہوئے بڑی بات کہہ دی
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اگست 2018ء) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم عمران خان کے لیے سوشل میڈیا پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔جس کو انہوں نے " خانِ بے خبر " کا عنوان دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھا ہے کہ میں سوچ رہا تھا کہ کون سی تاریخی شخصیت سے میں عمران خان کا موازنہ کر سکتا ہوں۔

اور کافی دیر سوچنے کے بعد "بوربن فرانسیسی بادشاہ لوئس 16 کا نام میرے ذہن میں آیا۔جس کی قسمت ہم سب جانتے ہیں۔عمران خان بھی بلکل ویسے ہی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔جس کا سامنا بوربن فرانسیسی بادشاہ لوئس 16 کر چکے ہیں۔اور وہ " بڑا قومی قرضہ" ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان تقریبا 30 کھرب روپوں کا مقروض ہےجو کہ پاکستانی معیشت کا 87 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے پاس صرف ایک ہی ذریعہ ہےکہ وہ ’آئی ایم ایف‘ سے رقم لےکر کام کرے جیسا لوئس 16نے کرنا چاہا تھا مگر انہیں جلد اس بات کا احساس ہوگیا تھا کہ ایسا کرنے سے محض قوم کا قرضہ بڑھے گا۔

عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں لوگوں کے لیے جو اعلانات کیے اس کے لیے پیسہ کہاں سے آئے گا ؟۔کیونکہ پاکستان کی آمدنی کا بڑا ذریعہ قرضوں کو واپس کرنے میں نکل جاتا ہے۔اور اس کی واضح مثال پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف ہیں۔عمران خان سادگی کی بات کرتے ہیں، لیکن اس پر عمل درآمد کرنا کیسا ہے؟۔ یہ عمران کو جلد معلوم ہوجائے گا، تو پھر بیچارا عمران کیا کرے گا؟۔

اس کے علاوہ بھارتی جج نے یہ بھی لکھا ہے کہ عمران خان نے تاجروں اور سیاست دانوں کے احتساب کی بات کی ہے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے۔بلکہ ان میں سے کچھ کا انتخاب کریں گے اور انہی پر مقدمہ چلائیں گے۔ لیکن وہ کبھی بھی اپنے کرپٹ ارکان پارلیمنٹ کی جانب ہاتھ نہیں بڑھائیں گے کیونکہ عمران خان کو پارلیمنٹ میں ان کے ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔اس کے علاوہ عمران خان صرف بڑی بڑی باتیں کر سکتے ہیں۔پاکستان میں مسائل میں کمی نہیں آئے گی بلکہ قرضہ مزید بڑھے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات