لاہور میں ڈاکوئوں کے چوکے چھکے بدستور جاری رہے

مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی 16 وارداتیں، مزاحمت پر نہ صرف ایک خاتون ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئی

پیر 20 اگست 2018 21:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) عیدالاضحی میں اب جبکہ ایک روز باقی رہ گیا ہے صوبائی دارلحکومت لاہور میں ڈاکوئوں کے چوکے چھکے بدستور جاری رہے گزشتہ روز دن دیہاڑے چند گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی 16 وارداتوں کے نتیجے میں ڈکیتی مزاحمت پر نہ صرف ایک خاتون ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئی بلکہ شہری لاکھوں روپے کی نقدی موبائل فونز اور موٹر سائیکل سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے بھی مرحوم ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز شہر میں ڈکیتی کی پہلی واردات کاہنہ کے نواحی علاقہ خانو بارنی پنڈ میں ہوئی جہاں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے وہاں سے گزرنے والے میاں بیوی کو لوٹنا شروع کر دیا خاتون کی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے خاتون کو گولی مار کر موقعہ پر ہی ہلاک کر دیا جبکہ نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے متوفیہ کے شوہر شہزاد سے ہزاروں روپے کی نقدی طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھانہ کاہنہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح مصری شاہ کے علاقے میں اقبال نامی نوجوان موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں کے ہاتھوں 2 لاکھ روپے سے محروم ہو گیا شیرا کوٹ کے علاقے میں عاضم نامی شہری کو مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر لوٹ کر اس سے 20 لاکھ روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ہنجر وال کے علاقے میں اشرف نامی شہری ڈاکوئوں کی واردات کے نتیجے میں 10 ہزار روپے، راوی روڈ میں عمران نامی شہری 18 ہزار روپے، اسلام پورہ میں مسلح ڈکیتی کی تین وارداتوں کے نتیجے میں تین شہری عمر، اکرم اور زین ہزاروں روپے کی نقدی سے محروم ہو گئے شیرا کوٹ کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈاکو ایک گھر میں جا گھسے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 2 لاکھ روپے کی نقدی 7 تولے طلائی زیور اور موبائل فون لوٹنے کے بعد فرار ہو گئے مسلح ڈاکوئوں میں ساندہ میں شاید نامی شہری کو 10 ہزار روپے سے محروم کر دیا شاد مان کے علاقہ جیل روڈ موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلحہ داکوئوں نے سہیل نامی شہری کو 70 ہزار روپے نقدی سے مرحوم کر دیا چوک یتیم خانہ میں موٹر سائیل سوار نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے خاتون کے تلائی زیورات اتروا لیئے اور پرس لے کر فرار ہو گئے شاہ پور کانجرہ میں مسلح ڈاکو شہری سے 70 ہزار ورپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے اور نواح کوٹ میں گلی سے گزرنے والی خاتون سے طلائی زیوارت لوٹ لئے گئے واضح رہے کہ ڈکیتی کی ان وارداتوں کے دوران شہر کے تھانوں کی پولیس کے ساتھ ساتھ ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی گشت جاری تھی لیکن وارداتوں کے اوقات کے دوران شہر کے بیشتر مقامات پر ڈولفن فورس کے اہلکار مختلف کونوں میں کھڑے ہو کر گپیں ہانکتے دکھائی دئیے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں پنجاب کی نگران حکومت نے ڈولفن فورس کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز بھی جاری کئے ہیں ۔