Live Updates

وزیر اعظم عمران خان بھی اپنوں کو نوازنے لگے

وزیر اعظم نے اپنے قریبی دوست نعیم الحق کو اپنا معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 اگست 2018 23:40

وزیر اعظم عمران خان بھی اپنوں کو نوازنے لگے
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اگست 2018ء) وزیر اعظم عمران خان بھی اپنوں کو نوازنے لگے۔ وزیر اعظم نے اپنے قریبی دوست نعیم الحق کو اپنا معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ہفتے کو ملک کے 22ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ وزیر اعظم آفس کا چارج سنبھال لیا۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی 20 رکنی کابینہ بھی تشکیل دی ۔20 رکنی وفاقی کابینہ میں وزارت خارجہ کا قلمدان شاہ محمود قریشی، انسانی حقوق کی وزارت کا قلمدان شیریں مزاری کوسونپا گیا ہے۔ جبکہ غلام سرور خان وزیر پٹرولیم، نورالحق قادری مذہبی امور، فروغ نسیم قانون و انصاف کے وزیر ہوں گے۔ اسی طرح دفاعی پیداوار کیلئے زبیدہ جلال ، اطلاعات ونشریات کیلئے، وزارت ریلوے کا قلمدان شیخ رشید کوسونپ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے وزارت دفاع پرویز خٹک سونپی ہے جبکہ طارق بشیر چیمہ ریاستی اور سرحدی امور،اسد عمروفاقی وزیرخزانہ ہوں گے۔اسی طرح شفقت محمودفیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ،خالد مقبول صدیقی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ،فہمیدہ مرزا وزیربین الصوبائی رابطہ اور عامر محمود کیانی وزیرصحت ہوں گے۔اسی طرح وفاقی کابینہ میں 5مشیر بھی نامزد کردیے گئے ہیں۔

ان میں ظہیرالدین بابراعوان مشیر پارلیمانی امور، امین اسلم مشیر ماحولیات،ڈاکٹر عشرت حسین کومشیر اصلاحات،عبدالرزاق داؤد کومشیر برائے اقتصادیات اورمحمد شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ کونامزد مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ تاحال اہم ترین عہدوں پر تقرریوں کا عمل جاری ہے۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک اور دوست کو نواز دیا ہے۔وزیر اعظم نے اپنے قریبی دوست نعیم الحق کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔نعیم الحق کو وزیراعظم کا حصوصی مشیر برائے سیاسی امور مقرر کیا گیا ہے۔نعیم الحق کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات