Live Updates

پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے یا واپس افغانستان دھکیلے ،ْایلس ویلز

پاکستان یقینی بنائے کہ طالبان وہاں محفوظ پناہ گاہوں کامزہ نہ لیں ،ْ میڈیا سے گفتگو پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی کوشش کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ،ْامریکی نائب معاون وزیر خارجہ

منگل 21 اگست 2018 13:46

پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے یا واپس افغانستان دھکیلے ،ْایلس ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہاہے کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے یا واپس افغانستان دھکیلے اور پاکستان یقینی بنائے کہ طالبان وہاں محفوظ پناہ گاہوں کامزہ نہ لیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنوب اور وسط ایشیاکے لیے امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہاکہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کرکام کرنے کے متمنی ہیں، افغانستان میں استحکام کو بڑھانے میں پاکستان کا اہم کردار ہے، وقت ہے کہ تمام فریق مذاکرات کی میز پر آئیں،ہم چاہتے ہیں پاکستان بھی اسی پیغام کو تقویت دے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تشویش ظاہر کی ہے کہ دہشتگرد گروہ پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں انجوائے کررہے ہیں، پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان تنظیموں کے خلاف مزید کارروائی کرے۔

(جاری ہے)

ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی کوشش کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، دونوں ممالک باہمی تعلقات بہتر بنانے کے لیے کئی ماہ سے کوشش کررہے ہیں، پاکستان اور افغانستان دونوں میں امن سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی بات کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ْ افغانستان کے استحکام میں پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا ہے۔

امریکی معاون نے کہاکہ ہم نے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ طالبان کیخلاف مؤثر اقدامات کرے، پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے یا واپس افغانستان دھکیلے، پاکستان یقینی بنائیکہ طالبان وہاں محفوظ پناہ گاہوں کامزہ نہ لیں۔ایلس ویلز نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے آئندہماہ دورہ پاکستان کی تصدیق کرنے سے گریز کیا۔امریکی حکام کے مطابق پومپیوکے دورہ جنوبی ایشیا سے متعلق کوئی نیا اعلان نہیں، امریکی وزیر خارجہ 6 ستمبر کو بھارت سمیت خطے کادورہ کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات