پاکستان نےدہشتگردی کوموثراندازسےشکست دی،آرمی چیف

پاکستان کواندھیروں میں جھونکنے کی کوشش کرنیوالی قوتوں سے متحد ہوکرلڑیں گے، بہاردی سے لڑکردہشتگردی کا شکارہونیوالے خاندانوں کیساتھ ہیں، ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 اگست 2018 15:32

پاکستان نےدہشتگردی کوموثراندازسےشکست دی،آرمی چیف
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اگست 2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نےدہشتگردی کوموثر اندازسے شکست دی، پاکستان کواندھیروں میں جھونکنے کی کوشش کرنیوالی قوتوں سے متحد ہوکرلڑیں گے،بہاردی سے لڑکردہشتگردی کا شکارہونیوالے خاندانوں کیساتھ ہیں، ہم ہر شکل اورقسم کی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کے شکار افراد کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم اورمسلح افواج بھرپورانداز میں دہشتگردی کے چیلنج سے نبرد آزما ہوئے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا دہشتگردی سے متاثرہ افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے کہا کہ بہاردی سے لڑکردہشتگردی کا شکار ہونیوالے افراد اوران کے خاندان والوں کیساتھ ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دیرپا امن اورسلامتی کے قیام کیلئے تمام قوتوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستان نےمتحد ہوکردہشت گردی کوموثر اندازسے شکست دی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قوم کےعزم اورحوصلے کےساتھ مخالف قوتوں کو شکست دیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کواندھیروں میں جھونکنے کی کوشش کرنیوالی قوتوں سے متحد ہوکرلڑیں گے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ بہاردی سے لڑکردہشتگردی کا شکار ہونیوالے افراد اوران کے خاندان والوں کیساتھ ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم ہر شکل اورقسم کی دہشتگردی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے مل کرلڑنا ہوگا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے ناسور کا شکار رہا ہے۔ واضح رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ میں قیام پذیر ہیں۔