مقبوضہ کشمیر میں عید کے روز نمازیوں پر تشدد قابل مذمت ہے، سردار مسعودخان
بھارت کے جبر و تشدد کے ہتھکنڈے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتے ،پاچھیوٹ، سنگھولہ، پکھڑ، بنجونسہ اور دیگر علاقوں کے عوام کے مسائل ترجیح بنیاد وں پر حل کیے جائیں گے،صدر آزاد کشمیر کی سرکٹ ہائوس میں وفود سے گفتگو
جمعہ 24 اگست 2018 20:11
(جاری ہے)
سردار مسعود خان نے جموں ریجن کے ضلع کشتواڑ میں حریت پسند عوام کی جانب سے تمام تر پابندیوں کے باوجود گھروں سے نکل کر آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف پر جوش مظاہرے کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے تمام تر جبر و تشدد کے حربے ناکام ہونگے اور مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام اپنی منزل مراد ضرورحاصل کرینگے ۔
صدر سردار مسعود خان نے سرینگر میں اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے اساتذہ پر وحشیانہ تشدد کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ عوامی وفود کی جانب سے پیش کیے گئے مقامی مسائل پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر نے کہاکہ آزادکشمیرمیں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی تعمیر حکومت کی ترجیحات ہیں ۔ پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کرنے والوں میں یونین کونسل پاچھیوٹ کے چیئرمین سردار آزاد، اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء کا وفد، سردار وقاص کی قیادت میں میں یونین کونسل دو تھان کے وفد، سردار اویس کی قیادت میں مسلم لیگ ن بنجونسہ کے وفد، ن لیگ حلقہ تین کے صدر سردار جہانگیر، ن لیگ سنگھولہ کے رہنما سردار نذیر اعوان ، ہورنہ میرہ کے وفد سردار جاوید منور، ن لیگ حلقہ چار کے رہنماء سردار عاشق، گڈز ٹرانسپورٹ کے وفد محمد اختر و دیگر شامل تھے ۔وفود نے صدر ریاست کو اپنے علاقوں کے مسائل اور عوامی مطالبات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آزاد پتن لینڈ سلائیڈنگ سے عوام علاقہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ کہوٹہ اور آزاد پتن کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والوں کو لوٹنے کی وارداتوں سے راولاکوٹ اور راولپنڈی کے درمیان سفر کرنے والے مسافر شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔ وفود نے صدر ریاست سے راولاکوٹ گوئیں نالہ پر فرسٹ ایڈ پوسٹ یا موبائل ہیلتھ یونٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر صدر نیDHOپونچھ کوہدایت جاری کی کہ وہ اس کی فزیبلٹی رپورٹ بنا کر جلد پیش کریں ۔ کراس ایل او سی تجارت سے منسلک تاجروں کے وفد نے صدر سردار مسعود خان کو کسٹم حکام کی جانب سے رکاوٹوں سے آگاہ کیا ۔ صدر نے تاجروں کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس مسئلہ پر چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام سے بات کرینگے ۔ صدر نے کھائی گلہ ، تولی پیر روڈ کی کشادگی اور بہتری کے مطالبہ پر حکومت اور متعلقہ ذمہ داران مل کر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔ وفود نے صدر سے داتوت کالج کو ڈگری کا درجہ دینے اور ہورنہ میرہ سڑک کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا جائیدادکی منتقلی پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ
-
ملک میں غربت میں بڑا اضافہ
-
خیبر پختونخوا میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا گیا
-
پی ٹی آئی سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی برائے طبی تعلیم کا پہلا اجلاس
-
دنیا میں بڑھتی اوسط عمر کووڈ وباء سے تنزلی کا شکار، ڈبلیو ایچ او
-
پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہی: عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
بلوچستان کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز مختص کئے ہیں، اویس لغاری
-
رانا ثناء اللہ سے پوچھتا ہوں کہ اگرمذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں تو حملے کون کرا رہا ہے؟
-
بلوچستان کے زرعی شعبے کے ذمے 641 ارب کے واجبات ہیں، بل ادا کردیں 24 گھنٹے بجلی دیں گے، وزیرتوانائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.