Live Updates

ریڈیو پاکستان میں ڈیلی ویجز ملازمین کا استحصال ،

میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے پر ملازمین بے چینی کا شکار 15سے 20سالوں سے خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کا کنٹریکٹ کم کر دیا گیا ،ریسورس پرسن بھرتی ہونیوالے پروڈیوسر بن گئے

بدھ 29 اگست 2018 13:52

ریڈیو پاکستان میں ڈیلی ویجز ملازمین کا استحصال ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2018ء) ریڈیو پاکستان میں ڈیلی ویجز ملازمین کا استحصال ،15سے 20سالوں سے خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کا کنٹریکٹ کم کر دیا گیا جبکہ ریسورس پرسن بھرتی ہونے والے پروڈیوسر بن گئے ،میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے پر ملازمین بے چینی کا شکار ، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان میں 15سے 20سال سے خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کی ڈیوٹیاں 2016سے کم کر دی گئی ہیں اور ان کا 26دن کا کنٹریکٹ کم کر کے 10، 12اور 15دن کر دیا گیاہے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈیلی کے حساب سے معاوضہ 725روپے ملتا ہے اور مہنگائی کے اس دور میں معاوضہ بہت کم ہے اس کے ساتھ ہمیں معاہدے کے کسی اور جگہ نوکری بھی نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان لاہور میں ریسورس پرسن بھرتی ہونے والے سیاسی سفارشوں پر پروڈیوسر بن گئے ہیں جبکہ پروڈیوسر کے لئے لازمی ہے کہ ٹیسٹ یا امتحان کلیئر کرے مگر ریڈیو پاکستان میں بے شمار ریسورس پرسن موجود ہیں جن کو پروڈیوسر کی ذمے داریاں دے دی گئی ہیں۔ میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے پر ریڈیو ملازمین بے چینی کا شکار ہیں ۔ذرائع کے مطابق ریسورس پرسن بھرتی ہونے والوں کی تنخواہ سے ٹیکس کی کٹوتی بھی نہیں ہوتی ۔

جبکہ دیگر ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس بھی کاٹا جاتا ہے ، انہی ریسورس پرسنز کی وجہ سے پندرہ سے بیس سالوں سے تعینات ملازمین کی کا استحصال ہو رہا ہے اور انکے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں۔ملازمین نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اطلاعات اور نشریات فواد چوہدری سے اپیل کیا ہے کہ ریڈیو پاکستان میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر انکوائری کی جائے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات