Live Updates

عامر لیاقت کے پارٹی میں اختلافات سنگین،پارٹی کا آفیشل واٹس ایپ گروپ چھوڑدیا

بدھ 29 اگست 2018 19:13

عامر لیاقت کے پارٹی میں اختلافات سنگین،پارٹی کا آفیشل واٹس ایپ گروپ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2018ء) پی ٹی آئی رہنماء عامر لیاقت کے پارٹی میں اختلافات سنگین ہوگئے۔ انھوں نے پی ٹی آئی کا آفیشل واٹس ایپ گروپ چھوڑدیا۔پی ٹی آئی رہنمااوررکن قومی اسمبلی عامرلیاقت کے اپنے پارٹی سے تنازعات شدت اختیار کرگئے۔ رکن اسمبلی کے اجلاس میں گورنر ہاؤس نہ بلانے پرانھوں نے پاکستان تحریک انصاف سندھ آفیشل وٹس ایپ گروپ کوچھوڑدیا۔

ایک آڈیوپیغام میں عامر لیاقت پی ٹی آئی رہنماؤں پر پھٹ پڑے کہ ہربار شور کیوں مچانا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے آڈیوپیغام میں انتخابی جیت پرتنبیہ بھی کردی۔تحریک انصاف کے وزرا نے معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوانے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ کچھ نے گروپ چھوڑنے پر سکون کا سانس لیا۔عامر لیاقت نے گذشتہ روز کہاتھاکہ کراچی میں عمران خان کی وجہ سے پی ٹی آئی نہیں جیتی جبکہ انھوں نے عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعداب تک کراچی نہ آنے پرتنقید بھی کی تھی۔پی ٹی آئی کے نامزدصدارتی امیدوار عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر عامر لیاقت کوکوئی شکایت تھی تو انھیں پارٹی کے چئیرمین سے بات کرنی چاہئے تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات