Live Updates

حلقہ این اے131 میں ضمنی الیکشن،ابرار الحق نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

جمعرات 30 اگست 2018 17:10

حلقہ این اے131 میں ضمنی الیکشن،ابرار الحق نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور معروف گلوکار ابرار الحق نے نارروال میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد لاہور سے ضمنی الیکشن لڑنیکافیصلہ کیا ہے بتایاگیاہے کہ ابرارالحق جن کا تعلق پاکستا ن تحریک انصاف سے ہے نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں تاہم ابرار الحق کایہ بھی کہنا ہے کہ اس حلقہ سے دو امیدوار ہمایوں اختر اور ولید اقبال الیکشن لڑنے کے امیدوار ہیں اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان خود کرینگے واضح رہے کہ لاہور سے حلقہ 131 سے خواجہ سعد رفیق نے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کررکھاہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات