چودھری شجاعت حسین نے این اے 65 تلہ گنگ سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے

جمعرات 30 اگست 2018 18:11

چودھری شجاعت حسین نے این اے 65 تلہ گنگ سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 65 تلہ گنگ سے ضمنی انتخابات کیلئے اپنی جماعت اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی داخل کر دئیے گئے ہیں۔ اس حلقہ سے عام انتخابات میں چودھری پرویزالٰہی بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے تھے جنہوں نے بعد ازاں یہ نشست چھوڑ دی تھی۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت حسین کو دونوں جماعتوں کے رہنمائوں و کارکنوں، سابق ارکان اسمبلی کے علاوہ عمائدین علاقہ اور ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور عوام کی حمایت حاصل ہے۔ چودھری سالک حسین کے کاغذات نامزدگی بھی اسی نشست کیلئے داخل کئے گئے ہیں جو متبادل امیدوار ہیں۔ کاغذات نامزدگی داخل کراتے وقت پاکستان مسلم لیگ و تحریک انصاف کے رہنمائوں، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اس حلقہ سے چودھری شجاعت حسین جیسی شخصیت کے الیکشن لڑنے کا دلی طور پر خیر مقدم کیا اور کہا کہ خاص و عام ان کی مکمل حمایت کریں گے اور وہ انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔