Live Updates

سابق وفاقی وزیر اور لیگی سینیٹر حافظ عبد الکریم ٹیکس چور نکلے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 اگست 2018 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست 2018ء) :سابق وفاقی وزیر اور لیگی سینیٹر حافظ عبد الکریم ٹیکس چور نکلے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں حافظ عبد الکریم کا زیتون ہوٹل اور کمرشل سینٹر کئی سال سے فعال ہیں۔ ایف بی آر کے گوشواروں میں ہوٹل اور کمرشل سینٹر موجود نہیں ہیں، حافظ عبد الکریم نے ضلع کونسل کو دی گئی درخواست میں بھی جھوٹ بولا۔

حافظ عبد الکریم ٹیکس نا دہندہ ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ٹیکس چوری کے بہت سے مقدمات سامنے آئے ہیں جہاں حکومتی رہنماؤں نے بھی اپنے اثاثے چھپا رکھے تھے اور ٹیکس چوری عروج پر تھی۔ لیکن اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے ہی ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔عام انتخابات 2018ء میں کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ پہلی حکومت ہوگی جوکسی کے خلاف سیاسی اور انتقامی کاروائی نہیں کرے گی،ہم مثال سیٹ کرکے دکھائیں گے قانون سب کے لیے برابر ہے،ادارے مضبوط کریں گے جوعمران خان اور وزیروں پربھی چیک رکھیں، ٹیکس پرعیاشیاں کوختم کردوں گا، خرچے کم اور سادگی اختیار کریں گے۔

(جاری ہے)

مغرب میں قانون کی بالادستی ہے قانون سب کیلئے برابر ہے۔ہم بھی اس ملک میں وہی ادارے قائم کریں گے جن سے ملک کا گورننس سسٹم ٹھیک ہوجائے۔ہماری معیشت اداروں کی بدحالی کے باعث نیچے گئی۔کبھی دنیا میں معاشی بدحالی ، قرضے اور روپیہ اتنا نیچے گرتا نہیں دیکھا۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں کرپشن ختم کریں گے۔کرپشن کی وجہ لوگ ملک میں سرمایہ کاری نہیں کرتے۔

آج یہاں پاکستان کھڑا ہے میں قوم کوبتانا چاہتا ہوں کہ ہم پاکستان کوکھڑا کردیں گے۔سادگی کاکلچرلے کرآئیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگ ٹیکس اس لیے نہیں دیتے کہ حکومت میں بیٹھے لوگ ہمارا پیسا منی لانڈرنگ کرتے ہیں چوری کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ عوام کے ٹیکس پرعیاشیاں کوختم کردوں گا۔ہم اپنے سے شروع کرکے پارلیمنٹ تک اپلائی کریں گے۔ہم نے کاروباری طبقات سے ملکر ایسی پالیسیاں بنانی ہیں کہ ٹیکس کلچرٹھیک ہو۔انٹی کرپشن ، نیب اور ایف بی آر کومضبوط کریں گے۔ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد اب ٹیکس نادہندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات