بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابی عمل 12 ستمبر کو ہوگا

ہفتہ 1 ستمبر 2018 22:28

کوئٹہ۔یکم ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2018ء) نوابزادہ نعمت زہری کے استعفیٰ کے بعد سینٹ میں بلوچستان کی ایک خالی ہونے والی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی نے میر سرفراز بگٹی کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے میر عامر خان رند نے سینٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رکن بلوچستان اسمبلی میر نعمت اللہ زہری کی جانب سے چھوڑی جانے والی سینٹ کی اس سیٹ کی باقی ماندہ مدت دو سال ہے۔ بلوچستان سے سینٹ کی اس نشست پر انتخابی عمل 12 ستمبر کو ہوگا۔