تفصیلی خبر)

بی این پی عوامی ایک جمہوری وسیاسی جماعت ہے ،جمہوریت کی بالادستی و آئین کی حکمرانی اور عوام کی خوشحالی چا ہتی ہے،ڈاکٹر ناشناس لہڑی ْ بد قسمتی سے بی این پی عوامی کو ہر دورمیں دیوار سے لگاکر ایوانوں سے دور رکھا جا رہا ہے عوام کے حق رائے دہی کا احترام ، انکی خواہش کے مطابق انکے نمائندوں کو منتخب کیا جائے تاکہ بلوچستان کے محرومی وپسماندگی ، غربت ، بے روز گاری کاخاتمہ ہو سکیں اور بلوچستان میں بھی ترقی وخوشحالی کا سورج طلو ہوع سکے، سیمینار سے خطاب

اتوار 9 ستمبر 2018 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی ایک جمہوری وسیاسی جماعت ہے جو جمہوریت کی بالادستی و آئین کی حکمرانی اور عوام کی خوشحالی چا ہتی ہے جمہوریت کا اصل نام ہی عوامی حکمرانی ہے ہم جمہوری اندازمیں ہر الیکشن میں حصہ لیتے ہیں مگر بد قسمتی سے بی این پی عوامی کو ہر دورمیں دیوار سے لگاکر ایوانوں سے دور رکھا جا رہا ہے عوام کے جمہوری حق کو بالا طاق رکھ کر عوامی وسیاسی نمائندوں کو ایوانوں سے دور کر کے من پسندلو گوں کو زبردستی عوام پرمسلط کرنے کانتیجہ بلوچستان کے عوام جمہوریت اور جمہوری اداروں کے لئے نیک شگون نہیں عوام کے حق رائے دہی کا احترام کیا جائے اور عوام کے خواہش کے مطابق ان کے نمائندوں کو منتخب کیا جائے تاکہ بلوچستان کے محرومی وپسماندگی ، غربت ، بے روز گاری کاخاتمہ ہو سکیں اور بلوچستان میں بھی ترقی وخوشحالی کا سورج طلو ع ہوسکے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے زیر اہتما م کوئٹہ پریس کلب میں جمہوریت اور الیکشن 2018کے عنوان سے سمینار سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی،سینٹرل کمیٹی کے ممبر آصف مجید بلوچ،سینٹرل کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر یاسر شاہوانی،بی ایس او کے سابق چیئر مین محی الدین بلوچ،سی سی کے ممبر الہی بخش بلوچ،چنگیز مری،میڈم فاطمہ مینگل ،ممتاز اختر،عبدالقادر دہانی ،درشن کمار بگٹی،قائم مقام آرگنائزر کوئٹہ ملک صادق بنگلزئی ،لطیف سمالانی،خلیل ساجن ،راج کمار ،کریم شاہوانی و دیگر نے خطاب کیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشنا س لہڑی نے کہاکہ 2013سے 2108کے دوران ہماری جماعت پہلی مرتبہ اپوزیشن میں رہی تاہم بی این پی عوامی اپنے قول وفکر جمہوری جدجہد سے پیچھے نہیں ہوئی ہمیشہ بلوچستان کی پسماندگی جمہور اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے اپنا کردار کرتے ہوئے غریب ورکروں کی بات کی مگر بی این پی عوامی غریبوں کی پارٹی ہے ہمارے پارٹی اکابرین نے ہمیشہ بلوچستان کی محرمیوں ،پسماندگی اور بے روزگاری سمیت صحت اور تعلیم کی بات کی ہے عوام نے ایک مرتبہ پھر بی این پی عوامی کے اکابرین پر اعتماد کرکے بلوچستان اسمبلی بیجھا ہے جس کا مطلب عوام کا بی این پی عوامی پااعتماد ہے انہوں نے کے حالیہ عام انتخابات میں عوام کی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا گیاپی بی 36سے جس طرح ہمارے امیدوار میر ظفراللہ زہری کے مخالفین نے گاڑیوںمیں بیٹھ کر ٹپے لگائے گئے پی بی 38پارٹی کے مرکزی قائد میر اسراراللہ زہری کے خلاف ڈھائی ہزار ووٹوں پر ڈبل انگوٹے کا نشان لگا یا گیا جس کی ویڈیومنظر عام پر آگئی ہے پی بی48سے سابق صوبائی وزیر مرکزی رہنما میر اصغر رند کے ساتھ جو کیا گیا ان کے جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا بی این پی عوامی اس عمل کی بھر پور مذمت کرتی ہیں اور این اے 270 سے کیپٹن محمد حنیف کے جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا یہ کہاں کا انصاف ہے مگر بی این پی عوامی پارلیمنٹ کی بالادستی کی سیاست پر یقین رکھتی عوام کی مینڈنٹ کی تذلیل کرنے والوں کا کبھی ساتھ نہیں دیں گے جس کے خلاف ہماری پارٹی جو جدجہد ہے وہ جاری رہے گی انہوں نے کہا حالیہ الیکشن جس طرح ہمارے دیگر امیدواووں نے خاص طور پر خواتین نے جس طرح الیکشن میں حصہ لیا میں اور پارٹی کا ان کا بے حد شکریہ ادا کرتی جنہوں نے پارٹی ایک حکم پر لبیک کیا انہوں نے کہا آج بلوچستان بھر میں سمینار وں کا انعقاد کیا گیا ہے جس پر میں اور پارٹی کی جانب سے تمام بلوچستان بھر کے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امیدکرتے ہیں کارکن ہمیشہ بی این پی عوامی کا ایسا ہی ساتھ دے گی۔