Live Updates

سابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیا ٹی وی چینل جوائن کر لیا

جلد ہی اپنی چڑیا کے ساتھ ٹی وی سکرین پر نظر آؤں گا! نجم سیٹھی نے آپ/انڈس میڈیا گروپ جوائن کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 11 ستمبر 2018 11:48

سابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیا ٹی وی چینل جوائن کر لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 ستمبر 2018ء) سابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیا ٹی وی چینل جوائن کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پہلے بھی اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ بطور چئیرمین پی سی بی عہدے سے مستعفی ہو جانے کے بعد دوبارہ میڈیا کا رخ کریں گے اور اب نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس بات کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میں نے بطور صدر آپ/انڈس میڈیا گروپ جوائن کر لیا ہے۔جہاں میں اپنی چڑیا کے ساتھ دوبارہ واپس آؤں گا۔انہوں نے نئے سفر میں کامیابی کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
واضح رہے 25جولائی کو ہونےوالے عام انتخابات کے بعد سوشل میڈیا پر یہ سوال گردش کرنے لگا کہ عمران خان کی حکومت آنےکی صورت میں کیا پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بھی تبدیل ہو جائے گا؟۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی سے جب یہ سوال پوچھا کہ کیا آپ عمران خان کے آنے کے بعد چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے تو انہوں نے انتہائی محتاط انداز میں کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی ذات کی خاطر عدم استحکام اور انتشار سے دوچار نہیں کرنا چاہتا، اگر مجھے عمران خان یا ان کے کسی بھی مشیر کی جانب سے یہ اشارہ مل گیا کہ وہ مجھے چیئرمین کی حیثیت سے نہیں دیکھنا چاہتے اور اپنا آدمی لانا چاہتے ہیں تو میں از خود پاکستان کرکٹ بورڈ کو خیر باد کہہ کر گھر چلا جاﺅں گا۔

جس کے بعد نجم سیٹھی نے بطور چئیرمین استعفی دے دیا تھا۔اور اب انہوں نے دوبارہ میڈیا کا رخ کر لیا ہے اور ایک نجی ٹی وی چینل کو بطور صدر جوائن کر لیا۔نجم سیٹھی کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ جلد ہی اپنی چڑیا کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات