Live Updates

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی رہائی میں ایک روز کے اضافے کا نوٹیفیکشن جاری

سابق وزیراعظم، ان کی صاحبزادی اور داماد کی پیرول پر رہائی میں ہر 12 گھنٹے بعد اضافہ کیا جاتا رہے گا، رہائی میں اضافے کا عمل بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کی ادائیگی تک جاری رہے گا

muhammad ali محمد علی بدھ 12 ستمبر 2018 18:43

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی رہائی میں ایک روز کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 ستمبر 2018ء) نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی رہائی میں ایک روز کے اضافے کا نوٹیفیکشن جاری، سابق وزیراعظم، ان کی صاحبزادی اور داماد کی پیرول پر رہائی میں ہر 12 گھنٹے بعد اضافہ کیا جاتا رہے گا، رہائی میں اضافے کا عمل بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کی ادائیگی تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بیگم کلثوم نواز کی رحلت کے باعث گزشتہ شب رہا کر دیا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پیرول پر 12 گھنٹے کیلئے رہائی دی گئی۔ رہائی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور لایا گیا اور بعد ازاں انہیں ان کی خاندانی رہائش گاہ جاتی امراء رائیونڈ منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پیرول پر رہائی دینے کے علاوہ جاتی امراء کو سب جیل بھی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ قانون کے مطابق کسی مجرم کو پیرول پر 12 گھنٹے کیلئے ہی رہائی ملتی ہے۔ اسی لیے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پیرول پر 12 گھنٹے کیلئے رہا کیا گیا ہے۔

تاہم پیرول پر رہائی میں ہر 12 گھنٹے بعد اضافہ کیا جاتا رہے گا۔ اب اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی رہائی میں ایک روز کے اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی رہائی میں ہر 12 گھنٹے بعد اضافہ کیا جاتا رہے گا۔ رہائی کی مدت میں اضافہ کرنے کا عمل بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کی ادائیگی تک جاری رہے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات