بریکوٹ میں منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس برآمد

جمعرات 13 ستمبر 2018 12:26

بریکوٹ میں منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس برآمد
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2018ء) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ لنڈاکے میں پولیس نے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سوات سید اشفاق نور کی خفیہ اطلاع پر لنڈاکے پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم محمد حکمین ساکن جمرود ضلع خیبر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

متعلقہ عنوان :