بلاول بھٹو زرداری نے بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کیلئے ایک وفد تشکیل دے دیا

جمعرات 13 ستمبر 2018 19:41

بلاول بھٹو زرداری نے بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے لئے ایک وفد تشکیل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

وفد میں سابق وزیرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، سید خورشید احمد شاہ، سید نوید قمر، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضی شامل ہیں جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بعد میں جاتی امراء جا کر سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گے۔