الیکشن کمیشن کا این اے 139 قصور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے سے متعلق درخواست پر کامیاب امیدوار کو نوٹس جاری کردیا

جمعرات 13 ستمبر 2018 20:07

الیکشن کمیشن کا این اے 139 قصور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے سے متعلق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 139 قصور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے سے متعلق درخواست پر کامیاب امیدوار کو نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 139 قصور میں دوبارہ گنتی کرانے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے سماعت کی،درخواست گزار عظیم الدین کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے،وکیل نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا ،ان کے سامنے گنتی نہیں کرائی گئی،جیتنے والے امیدوار نے ایک لاکھ 22ہزار 613 ووٹ حاصل کئے جبکہ عظیم الدین نے ایک لاکھ 14ہزار 490ووٹ حاصل کئے،الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 139سے کامیاب امیدوار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29ستمبر تک ملتوی کردی۔