سی پیک گیمز چینجر منصوبہ ہے،
پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر زور وشور سے کام جاری ہے، سکھر ملتان موٹر وے بھی سی پیک کا ایک اہم حصہ ہے جو7 سیکشنز پر مشتمل ہے چین کے ڈپٹی سفیر اور سی پیک کے فوکل پرسن ژاؤ لی جیان کی سکھر ملتان موٹروے کے حوالے سے بریفنگ 392 کلومیٹر طویل سکھر۔ملتان موٹروے آئندہ سال مئی جون میں ٹریفک کیلئے کھولنے کا امکان ہے، جنرل منیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی
پیر 17 ستمبر 2018 13:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ سکھر ملتان موٹر وے سیکشن پر تقریباً 23 ہزار پاکستانی کام کررہے ہیں جبکہ 1500 چینی افراد اس منصوبے پر مصروف عمل ہیں۔
اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جنرل منیجر ارباب علی نے کہاکہ 392 کلومیٹر طویل سکھر۔ملتان سیکشن آئندہ سال مئی جون میں ٹریفک کیلئے کھولنے کا امکان ہے جبکہ اس کا شیڈول اگست 2019ء ہے جو اپنے مقررہ مدت سے دو ماہ پہلے مکمل ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت مجموعی طورپر 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جس میں 392 کلومیٹر سڑک کو مکمل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ99 فیصد پل بھی مکمل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سی سی ای سی کے منصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 26 مئی کو موٹر وے کی33 کلومیٹر حصے ملتان۔شجاع آباد سیکشن کا افتتاح کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پی ایم ایم پراجیکٹ کراچی سے حیدرآباد، سکھر ، ملتان ، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے ذریعے پشاور سے شروع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ 36 مہینوں میں مکمل ہوگا جو 5 اگست 2016ء کو سرکاری طورپر شروع ہوا تھا۔ چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن لمیٹڈ پاکستان (سی ایس ای سی) کے سی ای او ژونگ نے کہاکہ چین کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں سکھر ملتان موٹر وے میں مجموعی طورپر 101 پل، 1503 ڈھانچے، 11 انٹرچینجز، 6 سروس ایریاز، 5 آرام کے علاقے اور 22 ٹول پلازے تعمیر کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے پر کام کرنے والے پاکستانیوں کو ترجیح دی جارہی ہے تاہم چین کے عملہ کے تناسب کے مقابلہ میں ایک چینی ہے تو اس کے مقابلہ میں 15.6 پاکستانی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت 1500چینیوں کے علاوہ 23 ہزار پاکستانی کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تعمیراتی کاموں کیلئے مقامی سٹیل، سیمنٹ، مٹی ، پتھر اور ڈیزل کی خریداری کی جار ہی ہے۔ مشینری اور سامان کی بڑی مقدار مقامی لوگوں سے کرائے پر لی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ براہ راست مقامی صنعتوں کی ترقی کو فروغ دیاجا رہا ہے جس میں ایک ہزارسے زائد مقامی اداروں سے کام لیاجارہا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی انچارج میجر قیصر نے بتایاکہ پاکستانی حکومت، پاک فوج اور سپیشل پولیس یونٹ کے 4ہزار ایک سوسے زائد اہلکارچینیوں کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسی فول پروف سکیورٹی کی بدولت ابھی تک کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا جس پر ہم مذکورہ اداروں کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر سرگرمیاں بھی وسیع پیمانے پر جاری ہیں جس میں کنوؤں، نہروں اور سکولوں تعمیر شامل ہے۔ موٹر وے کے نواحی دیہاتوں کیلئے 78.5کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر، 20 پل،54 کنویں، 300 نہروں اور سکولوں کی تعمیر بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.