Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا مہاجرین کو شہریت دینے کا اعلان، مہاجرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

بنگالی اور افغان مہاجرین کے ''عمران خان زندہ باد'' کے نعرے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 ستمبر 2018 14:50

وزیراعظم عمران خان کا مہاجرین کو شہریت دینے کا اعلان، مہاجرین میں خوشی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر 2018ء) : وزیراعظم عمران خان نے نسلوں سے پاکستان مقیم مہاجرین کو پاکستان کی شہریت دینے کا اعلان کیا ۔ وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان کی جہاں مخالفت کی گئی وہیں عمران خان کے اس اعلان پر بنگالی اور افغان مہاجرین میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان پر مہاجرین بھی خوشی سے جھُوم اُٹھے اور ''عمران خان زندہ باد'' کے نعرے لگا دئے یہی نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان پر بنگالی مہاجرین نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

بنگالی مہاجرین کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے۔ بنگالی مہاجرین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ اعلان کر کے انصاف کردیا ہے اور آج ہم پوری بنگالی برادری کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مہاجرین کا کہنا ہے کہ ہمیں جس اعلان کا انتظار تھا وہ وزیراعظم عمران خان نے کر دیا ہے ، اب ہم اس اعلان پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ 16 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نےگورنرہاؤس کراچی میں ڈیمز فنڈریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغانیوں اور بنگالیوں کوشناختی کارڈ بنا کردینے کا اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان ، بنگلادیش سے لوگ یہاں رہتے ہیں ان کوپاسپورٹ یا شناختی کارڈ نہیں ملتے۔ان کونوکریاں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پچھلے 40 سالوں سے مقیم بنگلادیشی اور افغانی لوگوں کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ دیں گے۔

جس کے بعد آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بسنے والے مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بسنے والے مہاجرین کو حقوق دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کو زبردستی واپس نہیں بھیجا جا سکتا۔بنگالیوں کی پاکستان میں تیسری نسل ہے لیکن ان کو شہریت نہیں ملی۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مہاجرین سے متعلق قانون سازی کے لیے اپوزیشن سے تجاویز بھی طلب کر لیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات