قومی اسمبلی نے نئے ڈیموں کی تعمیر کے لئے اقدامات کے حوالے سے قرارداد کی منظوری دیدی

اپوزیشن کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ ملک میں پانی کے نئے ذخائر نہیں بنانے چاہئیں ،ْ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

منگل 18 ستمبر 2018 15:52

قومی اسمبلی نے نئے ڈیموں کی تعمیر کے لئے اقدامات کے حوالے سے قرارداد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) قومی اسمبلی نے ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر کے لئے اقدامات کے حوالے سے قرارداد کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

منگل کو مخدوم سمیع الحسن گیلانی نے قرارداد پیش کی کہ حکومت ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر کیلئے اقدامات کرے ،ْقرارداد پیش کرنے کے دوران پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے کئی اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور انہوں نے اس معاملے پر واضح موقف دینے کا مطالبہ کیا جس پر وفاقی وزیر اطلاعات ‘ نشریات و قومی ورثہ فواد چوہدری نے کہا کہ حیران کن بات ہے کہ اپوزیشن ملک میں پانی کے ذخائر کی تعمیر کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے یہ کہا جارہا ہے کہ ملک میں پانی کے نئے ذخائر نہیں بنانے چاہئیں۔ پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور نے کہا کہ ہم نئے ڈیموں کی تعمیر کے خلاف نہیں لیکن اس کی وضاحت ہونی چاہیے۔ ہم بھاشا ڈیم کی تعمیر چاہتے ہیں اور اسی تناظر میں ہم نے سی پیک میں اس کے لئے فنڈز مختص کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا مگر بات بھاشا ڈیم کی ہوتی ہے اور کالا باغ تک پہنچ جاتی ہے جسے تین صوبوں نے رد کردیا ہے۔