’’سینیٹر فیصل جاوید کا ڈیم فنڈ قائم کرنے پر چیف جسٹس کوخراج تحسین‘‘

منگل 18 ستمبر 2018 19:50

’’سینیٹر فیصل جاوید کا ڈیم فنڈ قائم کرنے پر چیف جسٹس کوخراج تحسین‘‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) ’’سینیٹر فیصل جاوید کا چیف جسٹس ثاقب نثار کو ڈیم فنڈ قائم کرنے پر خراج تحسین‘‘۔سینٹ اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت میں منگل کو منعقد ہوا۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ڈیم فنڈ قائم کرنے پر چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس صرف30دنوں کا پانی ذخیرہ ہے اور اس میں روز بروز کمی آرہی ہے،پاکستان کا شماردنیا کی15ممالک میں ہے،جن کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے سالانہ10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے اور ملک میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد میں سے کم ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام حکومت پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تعلیم،صحت اور کی شرح میں دنیا بھر میں147 ویں نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کا تخمینہ12ارب ڈالر ہے اور ہم نیا ٹارگٹ جلد ہے حاصل کرلیں گے۔انہوں نے پارلیمنٹیرینز سے اپیل کی کہ ڈیم فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔