Live Updates

پی ٹی آئی کا پارلیمانی وفد مٹھی پہنچ گیا، گوٹھ کپوسر میں پانی اور راشن کی تقسیم

تھرپارکر کا ریلیف پیکیج سی ایم ، بلاول ہائوس پر خرچ ہورہا ہے ،حلیم عادل شیخ کی بات چیت

بدھ 19 ستمبر 2018 19:15

پی ٹی آئی کا پارلیمانی وفد مٹھی پہنچ گیا، گوٹھ کپوسر میں پانی اور راشن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کا 4رکنی پارلیمانی وفد صوبائی رہنماء و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں دوسرے روز مٹھی پہنچ گیا وفد میں ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ ، سنجے گنگوانی ، دعا بھٹو اور مقامی رہنماء بھی شامل تھے وفد نے دوسرے روز مٹھی کے قریب قحط سے متاثرہ گائوں کپوسر میں پانی کے ٹیکر اور راشن تقسیم کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں سندھ حکومت سندھ کی عوام کے ساتھ مذاق کررہی ہے تھرپارکر کے لوگوں کے پاس پینے کا پانی تک نہیں ہے اور سندھ حکومت شاہانہ خرچوں میں مصروف ہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کپوسر کے گائوں میں ایک ہزار سے زائد افراد نکل مکانی کرچکے ہیں اور اب ا ن کے نام سے گندم جاری ہوگی اور وہ ان نمائندوں کے گھروں پر پہنچ جائے گی سندھ حکومت کے 750آر اوپلانٹ ہمیں کہیں نظر نہیں آرہے ہیں معصوم بچے جان سے جارہے ہیں مگر سندھ حکومت سب اچھا کی رٹ میں مصروف ہے دنیا کے ریگستان آباد ہیں اور ہمارا ریگستان خون پی رہا ہے سندھ حکومت نے تھرپارکر والوں کے لیے کوئی مستقل حل نہیں ڈھونڈا تھرپارکر کا مسئلہ انتا بڑا نہیں مگر سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہر سال بچے مرجاتے ہیں بچوں کیساتھ اب جانوروں موروں کے مرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے سندھ حکومت کے افراد صرف مٹھی کا طواف کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں مگر حقیقت اس کے عیان ہے اس وقت بھی مٹھی میں 50کے قریب بچے ایڈمٹ ہیں جو مسیحائوں کے منتظر ہیں مٹھی ہسپتا ل کا بجٹ ڈبل کرنے کا سندھ حکومت کا اعلان دہرا کا دہرا رہ گیا ، آراوپلانٹس کی آڑ میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی نجی کمپنی کو پہلے سے ہی پئسے ادا کرنا کرپشن کی نشانی ہے گندم کی تقسیم میں متاثرین کو نظرانداز کرکے صرف مٹھی شہر میں من پسند افراد کو دی جارہی ہے ایک ماہ گذر گیا مگر تاحال سندھ حکومت نیند سے بیدار نہیں ہوئی ہم یہاں سے ساری صورتحال پر ایک رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے جہاں جہاں سندھ حکومت ناکام ہوگی وہاں وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی تھرپارکر کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات