Live Updates

نواز شریف کی سزا معطلی کے بعد عمران خان پاکستان آتے ہی کیا کرنے والے ہیں؟

وزیراعظم سعودی عرب کے دورے سے واپس آئیں گے تو وہ فوری طور پر اپنے ساتھیوں کا اجلاس طلب کریں گے جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 ستمبر 2018 21:12

نواز شریف کی سزا معطلی کے بعد عمران خان پاکستان آتے ہی کیا کرنے والے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2018ء) نواز شریف کی سزا معطلی کے بعد عمران خان پاکستان آتے ہی کیا کرنے والے ہیں؟۔ معروف صحافی حامد میر نے اندر کی خبر دے دی ۔تفصیلات کے مطابق آج عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کر دی ہے۔اسی پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ آج ن لیگ خوشیاں منا رہی ہے اور ان کو یہ خوشی منانے کا حق بھی حاصل ہے اور ہم بھی نواز شریف کو جیل سے رہا ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

جب کہ دوسری طرف مسلم لیگ ن کے بیانیے کی نفی ہو گئی ہے۔تاہم شہباز شریف اور خواجہ آصف سمیت چند دیگر ن لیگی رہنماؤں کے بیانیے کی جیت ہوئی ہے۔نواز شریف کا جیل سے باہر آنا عمران خان کی چند ہفتوں کی حکومت کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے۔

(جاری ہے)

اور جب عمران خان سعودی عرب کے دورے سے واپس آئیں گے تو وہ فوری طور پر اپنے ساتھیوں کا اجلاس طلب کریں گے۔جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف،، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے 6 جولائی کو سنائی گئی بالترتیب 10 سال، 7 سال اور ایک سال قید کی سزا معطل کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم سنا دیا۔ اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسے خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی رہائی کا فیصلہ سامنے آتے ہی شہباز شریف نے والدہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ’’ امی جی تہاڈے پتر دی سزا معطل ہوگئی ہے‘‘۔بیٹے کی رہائی کے فیصلے پرنواز شریف کی والدہ نے اللہ کا شکر ادا کیا اور فیصلے پر اظہار اطمینان کیا۔۔شہباز شریف نے والدہ کو بتایا کہ وہ اڈیالہ جیل جارہے ہیں اور رہائی کاپروانہ ملتے ہی وہ نوازشریف،مریم نواز اور محمد صفدر کو لے کر لاہور آجائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات