Live Updates

نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی، ن لیگی رہنماؤں نے قانون کی دھجیاں اُڑا دیں

گلگت بلتستان سے برکت جمیل نواز جبکہ چارسدہ میں میاں ہمایوں شاہ نے قائد کی رہائی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 ستمبر 2018 11:50

نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی، ن لیگی رہنماؤں نے ..
گلگت / چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2018ء) :اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا اور قیدیوں کو 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلے کے وقت پارٹی صدر شہباز شریف ، پارٹی کے مرکزی رہنما اور پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سنتے ہی خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مبارکبادوں اور مٹھائیوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کے موقع پر بھی اڈیالہ جیل کے باہر کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے قائد کی گاڑیوں پر گُل پاشی کی۔

(جاری ہے)

لیکن مسلم لیگ ن کے کچھ کارکنان اور رہنماؤں نے تو قائد کی رہائی کی خوشی میں قانون کی دھجیاں اُڑا دیں۔

پارلیمانی سیکرٹری گلگت بلتستان برکت جمیل نواز اپنے قائد نوازشریف کی رہائی کی خبر سُن کر آپے سے باہر ہو گئے اور اندھا دھند ہوائی فائرنگ کر دی۔
  پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل نے محرم الحرام کی حرمت کا بھی خیال نہ کیا اور جیسے ہی انہیں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی رہائی کی خبر ملی انہوں نے دونوں ہاتھوں میں پستول پکڑ کر اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی اور ویڈیو بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر بھی اپ لوڈ کر دی۔

برکت جمیل استور سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی اور امن کمیٹی استور کے ممبر بھی ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے پر عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے برکت جمیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ دوسری جانب چارسدہ میں بھی میاں ہمایوں شاہ نے قائد کی رہائی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی ۔ میاں ہمایوں شاہ چارسدہ میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے قانون کی دھجیاں اُڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر مسلم لیگ ن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات