Live Updates

یمن کا تنازع ختم کرنے کو تیار ہیں۔ عمران خان

یمن کا تنازع ختم کرانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں اور مشرق وسطیٰ میں مفاہمت کار کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں،وزیراعظم کا سعودی خبر ایجنسی کو انٹرویو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 ستمبر 2018 12:17

یمن کا تنازع ختم کرنے کو تیار ہیں۔ عمران خان
جدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20ستمبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یمن کا تنازع ختم کرانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں اور مشرق وسطیٰ میں مفاہمت کار کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب اور دبئی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دورے کے دوران عمرہ ادا کیا جس کے بعد انہوں نے سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

سعودی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہے اور حوثیوں کے حملوں کے مقابلے میں سعودی عرب کا ساتھ دیں گے، کیونکہ سعودی عرب نے ہر بُرے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ کرپشن کے خلاف جو سعودی عرب میں کیا گیا وہ بھی ایسا ہی کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کے مطابق حکومت میں پسماندہ طبقے کو اوپر لایا جائے گا، انفرا اسٹرکچر نہیں عوام پر رقم خرچ ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایران پڑوسی ہے، یقیناً تمام پڑوسیوں سے اچھے تعلقات ہونےچاہیں، افغانستان اور بھارت سے بھی اچھے تعلقات کی خواہش دہرائی اور کہا کہ دونون ممالک کو دوستانہ تعلقات کی پیشکش کی ہے۔ عمران خان نے مسلم ممالک کے مابین بہتر تعلقات کی برقراری پر تاکید کی۔امت مسلمہ میں تنازعات نے ہم سب کو کمزور کیا ہے اور ان تنازعات کی وجہ سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے، پاکستان مسلم ممالک میں تنازعات ختم کرنے اور مفاہمت پیدا کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

نجی زندگی سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ گورننس ٹھیک کرلی تو فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا آسان ہو جائے گا۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد سلمان سے ملاقات کی اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات