Live Updates

وزیراعظم کے خط پر بھارت کی طرف سے باضابطہ جواب کے منتظر ہیں ،ْدفتر خارجہ

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کو لکھا ’’آئیں بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کا حل نکالیں‘‘ ترجمان

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:42

وزیراعظم کے خط پر بھارت کی طرف سے باضابطہ جواب کے منتظر ہیں ،ْدفتر خارجہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی ہم منصب کو لکھے گئے خط پر بھارت کی طرف سے باضابطہ جواب کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کو مثبت پیرائے میں خط کا جواب دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کو لکھا کہ آئیں بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کا حل نکالیں اور ہم بھارت کے جواب کے منتظر ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات