بھارتی جیٹ ایئر ویز پرواز کا عملہ کیبن کا پریشرائز بٹن دبانا بھول گیا

جہاز کے اندر دبائو بڑھنے سے مسافروں کے ناک اور کان سے خون آنا شروع ہوگیا ، ہنگامی بنیادوں پر پرواز کو واپس بحفاظت اتار لیا گیا ، تحقیقات شروع

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:51

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) بھارتی شہر جے پور سے ممبئی جانے والی جیٹ ایئرویز کی پرواز کو اس وقت واپس لوٹنا پڑا جب جہاز میں سوار مسافروں کی ناک اور کانوں سے خون جاری ہوگیا۔امریکی ٹی وی سی این این کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جہاز کا عملہ مبینہ طور پر کیبن کا پریشرائز بٹن دبانا بھول گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرواز کے اڑان بھرتے وقت عملہ کیبن میں دبا قائم رکھنے والا بٹن دبانا بھول گیا جس کہ وجہ سے جہاز کے اندر دبا بڑھ گیا اور آکسیجن ماسک مسافروں پر آگرے۔بعدازاں جیٹ ایئرویز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ جہاز میں سوار ایک سو 66 مسافروں اور عملے کے 5 اراکین کو بحفاظت ممبئی پہنچا دیا گیا جن میں کچھ مسافروں کو کان اور ناک سے خون آنے کی شکایت پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا کہ فلائٹ 9 ڈبلیو697 کو کیبن میں دبا کی کمی کے باعث واپس آنا پڑا تھا تاہم انہوں نے اس دعوے کی تصدیق کرنے سے انکار کیا کہ عملہ پریشر بٹن دبانا بھول گیا تھا۔جیٹ ایئرویز کا کہنا تھا کہ فلائٹ کے کاک پٹ عملے کو انکی ڈیوٹیز سے واپس بلا کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا اور مسافروں کے لیے متبادل انتظامات کردیے گئے ہیں۔جہاز میں موجود افراد نے جہاز کے اندر پیش آنے والی اس غیر معمولی صورتحال کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں۔

متعلقہ عنوان :