شہدائے کربلاکا سفر،جرأت اورعظیم قربانیاں رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کوحوصلہ اور ولولہ مہیا کرتی رہیں گی‘عثمان بزدار

نواسہ رسولؐ نے اپنے کردار اورعمل سے حق کی آواز کو بلند کرنا اورانسانی اقدار کاتحفظ سکھایا‘وزیر اعلیٰ پنجاب کا یوم عاشور کے موقع پر پیغام

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:34

شہدائے کربلاکا سفر،جرأت اورعظیم قربانیاں رہتی دنیا تک مظلوم قوموں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا صبر و تحمل، رواداری،ایثار اورقربانی کا درس دیتا ہے اورنواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؓ اورشہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کے آفاقی اصولوںصبر،برداشت اورقربانی کو قیامت تک کیلئے زندہ کردیا ہے ۔کربلاکے میدان میںحق و باطل کا معرکہ مسلمانوں کو ظلم اور بربریت کیخلاف جہاد کرنے کا درس دیتاہے۔

حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوںنے لازوال قربانیاں دے کر حق کا پرچم بلند سر بلند کیا۔حضرت امام حسینؓ اوران کے جانثاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا ہے ۔نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؓنے انسانیت کی عظمت اوراسلام کی سربلندی کیلئے لازوال قربانی دی اور نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؓؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے تاریخ اسلام کا درخشاں باب رقم کیا اور کربلا کے میدان میں دی گئی لازوال قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ نواسہ رسولؐ نے اپنے کردار اورعمل سے حق کی آواز کو بلند کرنا اورانسانی اقدار کاتحفظ سکھایااورشہدائے کربلاکی قربانیوں نے مظلوم انسانیت کو ظالمانہ نظام اورظلم و جبر کیخلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ شہدائے کربلاکی عظیم قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔

پرامن معاشرے کی تشکیل کیلئے حضرت امام حسینؓکی تعلیمات اورافکارپرعمل پیر ا ہونا ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معاشرے میں ایثار ،اخوت،برداشت کے جذبات کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے اور حضرت امام حسین ؓکی جدوجہد ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کاابدی پیغام ہے ۔شہدائے کربلاکا سفر،جرأت اورعظیم قربانیاں رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کوحوصلہ اور ولولہ مہیا کرتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر ہمیں اپنی زندگیوں کو حقیقی معنوں میںحضرت امام حسینؓکی روشن تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کااعادہ کرنا ہے۔