Live Updates

غربت،ناانصافی، جہالت، محرومی، جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم امن کے قیام میں بڑی رکاوٹیں ہیں‘عثمان بزدار

تحریک انصاف کی حکومت ملک میںقیام امن کے قیام کیلئے پرعزم ہے اورامن کا براہ راست تعلق ترقی اورخوشحالی سے جڑا ہوا ہے ‘وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی یوم امن کے موقع پر پیغام

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:34

غربت،ناانصافی، جہالت، محرومی، جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم امن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ غربت،ناانصافی، جہالت، محرومی، جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم امن کے قیام میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔دنیا میں امن کے قیام کی کوششوں میں پاکستان ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میںقیام امن کے قیام کیلئے پرعزم ہے اورامن کا براہ راست تعلق ترقی اورخوشحالی سے جڑا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔ پاکستان کے بہادر عوام ، جری افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروںنے قیام امن کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں امن کیلئے اپنا آج قربان کرنیوالے وطن کے بہادر سپوت پوری قوم کے ہیروہیں۔ یہ دن منانے کا مقصد لوگوں میں امن کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمیں قیام امن کیلئے افرادی اور مختلف اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔آج ہمیںجنگوں کے خاتمے اور امن کیساتھ رہنے کے عزم کا اعادہ کرناہے تاکہ انسانیت محفوظ ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات