کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد گرفتار

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:18

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد گرفتار
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) شہر قائد میں سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کی5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے تین کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں عصمت، عمران اور واحد شامل ہیں۔ ملزمان زخمی دہشت گردوں کا علاج بھی کرایا کرتے تھے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران بلوچ لبریشن آرمی کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان رشید اور دستگیر ریلوے ٹریک پر بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔